پاک ویسٹ انڈیز سیریز، ٹکٹوں کا اعلان ہو گیا

پاک ویسٹ انڈیز سیریز، ٹکٹوں کا اعلان ہو گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز کے لیے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹی 20 سیریز کی کم سے کم قیمت 200 روپے رکھی گئی ہے۔

پاک ویسٹ انڈیز کے ایک روزہ میچوں کی سیریز کی وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ایک روزہ میچوں کی سیریز کی کم سے کم ٹکٹ 100 روپے مقرر رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے 100 فیصد شائقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی لیکن صرف کورونا ویکسینیٹڈ شائقین کرکٹ کو ہی گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

پی سی بی کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا ویکسی نیشن کی ضرورت نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور  پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز 13 سے 22 دسمبر تک کراچی میں ہوں گی۔


متعلقہ خبریں