سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے،وزیر اعظم کی ہدایت


وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سی پیک منصوبوں پرکام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پرپیشرفت سے متعلق اپنی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد ات کیلئے طویل المدتی منصوبوں کیلئے پالیسیوں کاتسلسل لازمی عنصر ہے۔

اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر،وزیرعلی زیدی، وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین، رزاق داود اور معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے شرکت کی۔

سی پیک چین تک محدود نہیں، امریکی قونصلر سے بھی بات ہوئی ہے: خالد منصور

معاون خصوصی خالد منصور نے اجلاس کو سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین اورپاکستان کے مابین وقت کی آزمائی ہوئی دوستی ہے، حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں