کورونا وائرس کی نئی قسم نے دنیا کو پھر ڈرا دیا

کورونا ویکسین لگوانے پر ملیں گے 100 ڈالر، صرف 2 روز باقی

عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم نے دنیا کو پھر ڈرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اسٹاک مارکیٹس کریش کر گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹس میں 2 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ گئی۔

دوسری جانب  نیدر لینڈ ز کرکٹ ٹیم نے کورونا کی نئی قسم ظاہر ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ نے جنوبی افریقا میں کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر 6 افریقی ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے حکام نے کورونا کی نئی قسم کو  B.1.1.529 کا نام دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کی نئی قسم سے اب تک 22 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نئے وائرس کے خدوخال اور اس کے اثرات کو جاننے کے لیے دن رات کام کرنے میں مگن ہے۔

برطانیہ کا مزید ممالک کو سفری ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس محدود پیمانے میں نئے وائرس کا ڈیٹا دستیاب ہے۔

دوسری جانب برطانوی سیکرٹری صحت ساجد جاوید نے افریقا میں سامنے آنے والے نئے کورونا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا ہے کہ افریقی ممالک کی پروازوں پر عارضی پابندی عائد کی جائے گی۔ نئی قسم پر تحقیق کررہے ہیں ہمیں مزید ڈیٹا کی ضرورت ہوگی۔


متعلقہ خبریں