بھارت کی معروف اداکارہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی


بھارت کی معروف اداکارہ و ماڈل عرشی خان ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے مقبول ٹی وی شو بگ باس 14 کا حصہ بننے والی اداکارہ عرشی خان نئی دہلی میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ عرشی خان نئی دہلی کے علاقے مالویہ نگر سے اپنی گاڑی میں گُزر رہی تھیں اور اُسی دوران اُن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیسے ہی عرشی خان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تو اُن کی گاڑی کا ایئر بیگ کھل گیا جس کی وجہ سے اداکارہ محفوظ رہیں اور اُنہیں زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔


متعلقہ خبریں