شعیب اختر کا آسٹریلوی کھلاڑیوں کے جشن پر سوال ؟

شعیب اختر کی ادھوری خواہش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کے جیت کے جشن پر سوال اٹھا دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ “یہ جشن منانے کا ناگوار طریقہ نہیں ؟”

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد عجیب طریقے سے جشن منایا۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ورلڈکپ جیتنے کے بعد ڈریسنگ روم میں میتھیو ویڈ کے جوتے میں بیئر پی کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر آسٹریلوی کرکٹرز کے اس منفرد جشن منانے کے طریقے پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو کرکٹ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی مل گئی

یاد رہے کہ آسٹریلیا میں کامیابی پر جوتے میں شراب ڈال کر پینا جشن منانے کا ایک خاص طریقہ ہے جو کافی عرصے سے چلا آرہا ہے۔

آسٹریلیا میں جشن منانے کے اس طریقے کو “ڈوئنگ آ شو” کہا جاتا ہے۔ جشن منانے کے اس طریقے کو دنیا بھر میں آسٹریلوی فارمولا ون ڈرائیور ڈینیئل ریکارڈو نے  مشہور کیا تاہم یہ آسٹریلیا میں پہلے سے ہی مقبول تھا۔


متعلقہ خبریں