کترینہ کیف ہونے والے شوہر سے ہر معاملے میں کتنی آگے ؟

کترینہ کیف ہونے والے شوہر سے ہر معاملے میں کتنی آگے ؟

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنے ہونے والے شوہر سے ہر معاملے میں بہت بہتر ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی جلد شادی ہونے والی ہے تاہم کترینہ کیف آمدنی، جائیداد سمیت دیگر کئی چیزوں میں اپنے ہونے والے شوہر سے بہت آگے ہیں۔

کترینہ کیف کی شادی کی تیاریاں راجھستان میں جاری ہیں اور شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی جس کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کرا لی گئی ہے۔

بھارتی اداکارہ اپنے ہونے والے شوہر سے عمر میں تقریباً 5 سال بڑی ہیں۔ اسی طرح کترینہ کیف کی سالانہ آمدنی 15 کروڑ بھارتی روپے جبکہ وکی کوشل کی سالانہ آمدنی 8 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ تقریبا 200 کروڑ بھارتی روپے کی مالک ہیں لیکن ان کے ہونے والے شوہر کے اثاثوں کی مالیت 25 کروڑ روپے ہے۔

اگر گاڑیوں کی بات کی جائے تو کترینہ کیف کے پاس 4 مہنگی ترین کاریں ہیں جن میں رینج روور، لینڈ کروزر، ووگ کی قیمت 3 کروڑ روپے ہے جبکہ آڈی کیو سیون کی قیمت تقریبا ایک کروڑ روپے ہے۔ آڈی کیو فائیو کی قیمت 60 لاکھ روپے اور مرسڈیز ایم ایل 350 کی قیمت 80 لاکھ روپے کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی اہلیہ کے انکشافات

کترینہ کیف کے مقابلے میں وکی کوشل کے پاس 3 کاریں ہیں جن میں مرسڈیز بینز جس کی قیمت 50 لاکھ روپے، واکس ویگن کی قیمت 30 لاکھ روپے اور بی ایم ڈبلیو ایکس فائیو کی قیمت 70 لاکھ روپے ہے۔

بھارتی اداکارہ کے ممبئی میں 2 مہنگے اپارٹمنٹس ہیں جن کی قیمت 45 کروڑ بھارتی روپے ہے اور لندن میں ان کا اپنا ایک خوبصورت بنگلہ بھی ہے جس کی قیمت 7 کروڑ روپے جبکہ وکی کوشل ممبئی کے اندھیری ویسٹ میں واقع اپارٹمنٹ کی 28 ویں منزل پر اپنے والدین اور بھائی کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔


متعلقہ خبریں