کے ایل راہول کو جس گیند پر آؤٹ کیا وہ خاص تھی، شاہین آفریدی


لاہور: شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ کے ایل راہول کو جس گیند پر آؤٹ کیا وہ خاص تھی۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ کے ایل راہول کو جس گیند پر آؤٹ کیا وہ خاص تھی اور بال کرانے سے پہلے شعیب ملک سے بات ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شعیب ملک سے کہا کہ راہول کو فل بال کراؤں تو شعیب ملک نے کہا کہ لینتھ بال کرنے کی کوشش کرو۔ میں نے کہا کہ پہلا اوور ہے اتنا سوئنگ نہیں ہے تاہم کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شعیب ملک 22 سال سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہم ان سے سیکھ رہے ہیں۔ میں اس وقت پر جوش تھا فینز آفریدی آفریدی کے نعرے لگا رہے تھے۔


متعلقہ خبریں