اسلام آباد: جرائم کی شرح میں اضافہ

Faisal Masjid

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

اسلام آباد: ڈاکوؤں نے بینک کی گاڑی لوٹ لی

ہم نیوز نے اس ضمن میں اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص کو قتل کیا گیا ہے جب کہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد کی حدود سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار گاڑیاں اور دو موٹرسائیکلیں بھی چوری کر لی گئی ہیں۔

ہم نیوز نے درج رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں کے دوران چار ڈکیتیاں رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ ایک شخص کو اغوا بھی کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش برآمد

واضح رہے کہ پیر کی صبح ہی پانچ مسلح ڈاکوؤں نے بینک کی گاڑی سے دو بیگ لوٹے ہیں جن میں تقریباً تین کروڑ روپے کی نقدی تھی۔


متعلقہ خبریں