ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ اے کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 85 اور مچل مارش نے 53 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ اسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے 9 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین اور کرس گیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ 44 اور ایون لیوئس 29 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ کرس گیل نے 15، پوران نے 4 اور روسٹن چیز صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
ڈیوین براوو ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنی آخری اننگز میں 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے 39 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ زمپا، پیٹ کمنز اور اسٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اندرے رسل نے ٹورنامنٹ کا 111 میٹر کا سب سے بڑا چھکا لگایا۔
Toss update from Abu Dhabi ?
Australia will field first. #T20WorldCup | #AUSvWI | https://t.co/YEQqoRudxN pic.twitter.com/dzTJc29osO
— T20 World Cup (@T20WorldCup) November 6, 2021
ٹیمیں: