بیرون ملک جانے کے خواہش مند مسافروں کے لیے خوشخبری

CAA

شدید دھند کے باعث منسوخ پروازوں کا دوبارہ شیڈول جاری


اسلام آباد: حکومت کی جانب سے سفری پابندیاں نرم کرنے اور بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کے فیصلے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال کرنے کا نوٹم جاری کردیا ہے۔

اندرون ملک پروازوں کی منسوخی پر سی اے اے کا سخت نوٹس

ہم نیوز کے مطابق سی اے اے کے نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس سے بین الاقوامی پروازوں کا فلائٹ آپریشن مکمل طور بحال ہوگا۔ بین الاقوامی فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحالی 10 نومبر کی رات 12 بجے سے ہوگی۔

ہم نیوز کے مطابق اس حوالے سے سی اے اے تمام فضائی کمپنیوں کو نوٹم جاری کر کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے اجلاس میں سفری پابندیاں نرم کرنے اور بین الاقوامی پروازیں دوبارہ سے بحال کرنے سے متعلق فیصلہ کیا گیا تھا۔

سی اے اے: ملک کے تمام اہم ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا

این سی او سی کی سفارش پر حکومت نے گزشتہ روز بین الاقوامی پروازوں کا فلائٹ آپریشن مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں آنے والا ایئرٹریفک 10 نومبر سے پوری طرح فعال ہوگا، کورونا کے زیادہ کیسز پر ‏‏5 ممالک کوسی کیٹگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔

سی اے اے: اندرون ملک پروازوں میں لازمی کھانا فراہم کرنے کی ہدایت

کروناکی شرح بڑھنے پر ہائی رسک کیٹگری میں جن ممالک کو شامل کیا گیاہے ان میں روس ،ایران ، ایتھوپیا ، ‏جرمنی اور افغانستان شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں