دنیا بھر میں سوشل میڈیا کی مقبول ویب سائٹ فیس بک اور اس کی زیرملکیت انسٹاگرام اور مسنجر کی سروسز متاثر ہو گئیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی جانب سے اپنی کمپنی کا نام میٹا رکھنے کے بعد یہ پہلا لمحہ ہے جب اس کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ اکتوبر میں فیس بک اور اس کی ذیلی کمپنیوں انسٹاگرام، واٹس ایپ کی سروسز بھی 7 گھنٹوں تک معطل رہی تھیں۔
فیس بک کی مرکزی کمپنی کا نام تبدیل
واضح رہے کہ چند روز قبل فیس بک کی مرکزی کمپنی کا نام تبدیل کرکے میٹا رکھا گیا ہے۔
فیس بک کا استعمال، بچوں کیلئے والدین کی اجازت ضروری
فیس بک نے رای براڈنگ کے منصوبے کے تحت کمپنی کا نام تبدیل کرکے میٹا رکھا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک کی جانب سے نام کی تبدیلی کا اعلان کمپنی کے سالانہ کانفرس سے دوران کیا گیا۔
تنازعات اور الزامات کے باوجود فیس بک کی آمدن میں اضافہ
اس ضمن میں فیس بک کی انتطامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صارفین ورچوئل ماحول میں کام ، بات چیت اور گیم کھیل سکیں گے۔