ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، رضوان اور بابر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا مقابلہ


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جہاں پاکستانی ٹیم دوسری ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے وہیں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان میں بھی کڑا مقابلہ جاری ہے۔  مقابلہ اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کاہے.

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک انگلینڈ کے جوز بٹلر سب سے آگے ہیں۔ ایک سنچری اور ایک ففٹی کی مدد سے جوز بٹلر نے 214 رنز بنا رکھے ہیں۔ جوز بٹلر نے 4 میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے 15 چوکے اور 12 چھکے بھی لگائے ہیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 153 سے زائد ہے جب کہ ایوریج 214 سے زائد ہو چکی ہے۔
جوز بٹلر کے بعد محمد رضوان اور بابر اعظم کا نمبر آتا ہے۔ محمد رضوان نے 4 میچوں میں 199 رنز بنائے ہیں۔ ان کی اس کارکردگی میں 2 ففٹیز شامل ہیں جب کہ انہوں نے 99 کی اوسط اور 133 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی ہے۔ رضوان نے اب تک 20 چوکے اور 7 چھکے لگائے ہیں۔

اس دوڑ میں بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے جو محمد رضوان سے صرف ایک رن کی دوری پر ہیں۔ 3 ففٹیز کی مدد سے بابر اعظم نے 198 رنز بنا رکھے ہیں۔ بابر اعظم کی اوسط 66 اور اسٹرائیک ریٹ 124 ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں اب تک 18 چوکے اور 2 چھکے لگائے ہیں۔


متعلقہ خبریں