پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کاعمل تیزہوگیا۔اب تک7 کروڑافراد نے ویکسین کی ایک خوراک لگوالی ہے۔
این سی او اسی کے سربراہ اسد عمر کاکہنا ہے کہ ہم پاکستان کو ویکسین لگانے کے لیے پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نےکہاہےکہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک مل چکی ہے اور 4 کروڑ افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
We continue to make progress to vaccinate Pakistan. The year end target for 2021 was 7 crore people vaccinated. Happy to report that 7 crore people have now recieved atleast 1 dose and 4 crore are fully vaccinated. With 2 months to go, will inshallah meet, and exceed, the target
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 30, 2021
انہوں نےسوشل میڈیاویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ سال 2021 کے اختتام کا ہدف 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگاناتھا۔ابھی 2 ماہ باقی ہیں، انشاء اللہ ہدف کو پورا اور اس سے تجاوز کریں گے۔