ٹی 20ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ کا نمیبیا کو 110رنز کا ہدف

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 میچز کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ جس میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نمیبیا کو 110 رنز کا ہدف دے دیا۔

نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ کے اوپنر آنے والے کھلاڑی جارج منسے بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی رینکنگ،بابراعظم پہلی پوزیشن کے قریب، محمد رضوان چوتھے نمبر پر

اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑی مائیکل لیکس سب سے زیادہ 44 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اسکاٹ لینڈ کے دیگر دو کھلاڑی بھی بغیر کوئی رن بنائے واپس لوٹ گئے۔

نمیبیا کے روبین ٹروپل مین نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جین فرائی لنک 2، جے جے اسمٹ اور ڈیوڈ ویزے نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

نمیبیا نے 110 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری  اوور میں پورا کر لیا۔ نمیبیا کے جے جے اسمتھ 32 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اوپنر ولیم نے 23 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ نمیبیا سپر 12 مرحلے میں آج اپنا پہلا میچ کھیل رہا ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ کو پہلے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں