بلدیاتی انتخابات کو تسلیم نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان

حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھاندلی سے آنے والی حکومت کیسے بلدیاتی انتخابات کرا سکتی ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم 2018 کے انتخاب کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے اس لیے دھاندلی سےآنے والی حکومت کیسے بلدیاتی انتخابات کرا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے اور الیکشن کمیشن میں اپنے تحفظات پیش کریں گے۔ اس کے لیے آئینی وقانونی ماہرین سے بھی مشورہ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ لوگوں کو اسلام آباد آنے سے روک رہے ہیں لیکن اسلام آباد ان کے باپ کی جاگیر نہیں ہے۔ مطالبات جائز ہیں یا نہیں لیکن احتجاج کرنا ان کا قانونی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب بھر میں 60 دن کے لیے رینجرز تعینات،نوٹی فی کیشن جاری

انہوں نے کہا کہ مظاہرین پر انتہائی ظالمانہ انداز میں تشدد کیا گیا ہے۔ نواز شریف کے خلاف ان کا دھرنا ٹھیک تھا لیکن عمران خان کے خلاف ناجائز ہو گیا۔ مظاہرین کو احتجاج کا حق دیا جائے اور معاملہ قانون کے دائرے میں حل کریں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہمارا مطالبہ عام انتخابات ہیں اور بلوچستان میں باپ کے ساتھ حکومت نہیں بنائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی تصدیق شروع کرنے کا کہا ہے تو اسے سے لگتا ووٹر لسٹ مشکوک ہے۔


متعلقہ خبریں