پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین اب تک کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔
کرک انفو کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 24 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں آمنے سامنے آئی ہیں جس میں ایشیائی ٹیم کا زیادہ کامیابی حاصل کر پائی ہے۔
پاکستان نے 14 میچوں میں نیوزی لینڈ کو شکست دی ہے جب کہ کیویز 10 مقابلوں میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں پانچ مرتبہ مدمقابل آئی ہیں جن میں سے تین پاکستان نے جیتے جب کہ دو میں نیوزی لینڈ ہوا ہے۔