اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ماضی میں آئی ایم ایف سے قرضے لے کر ذاتی جیبیں بھری گئیں۔
وزیرا عظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے منی لانڈررز کو نکیل ڈالی اور گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے بہترین اقدامات کیے۔
انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف (فیٹف) نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے 34 میں سے 30 نکات پر عمل در آمد کر لیا ہے اور فیٹف سربراہ نے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے حکومتی عزم کا بھی اعتراف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک ہے، وزیر اعظم
شہباز گل نے کہا کہ پاکستان منی لانڈرنگ اور کالے دھن کو کنٹرول نہ کرنے کے جرم میں گرے لسٹ میں گیا اور ماضی کے حکمران منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کے بجائے خود اس میں ملوث رہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے ہی فیٹف سے نکلنے کی امید پیدا ہوئی جبکہ میاں مفرور گرے لسٹ میں جانے کا باعث بنے تھے۔ آئی ایم ایف سے قرض پہ قرض لے لے کر ذاتی جیبیں بھری گئیں۔