جب بیٹا پوری قوم کا فخر بن جائے


پاکستان نے بابر اعظم کی قیادت میں بھارت کو تاریخی شکست دی، جس سے پوری پاکستانی قوم سر فخر سے بلند ہو گئے۔

لیکن ایک ایسا شخص تھا جس کو پاکستان کی جیت کے ساتھ اپنے بیٹے کی محنت نے رلا دیا، قومی ٹیم کی تاریخی فتح کے بعد کپتان بابراعظم کے والد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہے جس میں وہ بھارت سے جیت کے بعد خوشی سے آبدیدہ ہیں، اور لوگ بھی ان کو آکر مبارکباد دے رہے ہیں۔


سوشل میڈیا پر پاکستانی بابر اعظم کی وہ تصاویر بھی شئیر کر رہے ہیں جن میں وہ بائیک پر اپنے والد کے پیچھے بیٹھے پریکٹس کے لیے جا رہے ہیں۔

بابر اعظم نے اپنے آپ کو ایک ورلڈ کلاس بیٹر اور باصلاحیت کپتان کے طور پر منوایا ہے۔ اور اس وقت پوری قوم بابراعظم کی قیادت میں ورلڈ کپ ٹی 20 کی ٹرافی گھر لانے کی امید لگائے بیٹھی ہے۔

 


متعلقہ خبریں