ایک نام، ایک ہی نمبر اور ایک جیسا انداز،شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کی یاد تازہ کر دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی کی بالنگ کے ساتھ ساتھ ان کے انداز ،ان کے نام اور شرٹ نمبر کے بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو عبرتناک شکست دینے کے بعد شاہین شاہ آفریدی سوشل میڈیا پر چھائے ہو ئے ہیں۔
آئی سی سی نے قومی بالر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹرپر شیئر کر دی ۔ تصویر میں شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا ایک جیسا پوز بنا کر کھڑے ہیں۔
آئی سی سی نے تصویر کے ساتھ پوسٹ میں لکھا ہے۔” وہی نام ،وہی نمبر اور نیا دور”۔
Same name, same number, new era.#T20WorldCup | #INDvPAK pic.twitter.com/2kuH3kIXdh
— ICC (@ICC) October 24, 2021
واضح رہے کہ بالرشاہین شاہ آفریدی کو 10 نمبر کی شرٹ ملی ہے جو ان سے پہلے شاہد آفریدی پہنتے تھے۔ شرٹ پر 10نمبر کے ساتھ نام آفریدی لکھا ہوا ہے۔ شاہد آفریدی کی شرٹ پر بھی 10نمبر کے ساتھ آفریدی ہی لکھا ہوا ہوتا تھا۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی آئی سی سی کی ٹویٹ کو ری شیئر کر دیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں تصویر کے ساتھ لکھا ہے “وہی جشن، وہی سائیڈ اور نیا نتیجہ۔ انہوں نے ٹویٹ میں قومی ٹیم کو شاباش بھی دی ہے۔
Same celebration, same side, new result. Well done my boys ?#PAKvIND #PakistanZindabad ??#T20WorldCup https://t.co/xndLcPdNfS
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 24, 2021
قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے یہ تصویر شیئر کی ہے انہوں نے ٹویٹ میں لکھاہے۔ یہ لمحات فیملی اور دوستوں کی دعاوں اور ساتھ کے بغیر ممکن نہیں تھے۔ انہوں نے والدین اور بہن بھائیوں کی دعاوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
Humbled, Alhumdulillah. This MoM was not possible without the love and support of my fans and family. Special shout to my ami ji, Abu ji and brothers for their selfless prayers and trust.
Yaqeen rakhna hai Pakistan. #TheEagle #PAKvIND #PakistanZindabad pic.twitter.com/1wOh0kdWU6
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) October 24, 2021
یاد رہے کہ پاکستان نے اتوار کو بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی تھی۔ شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔