بھارت کو عبرت ناک شکست: کوہلی کی رضوان کو گلے لگا کر مبارکباد


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستان نے بھارت کو شکست دی تو بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے محمد رضوان کو گلے لگا کر مبارک باد پیش کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی پاکستان کپتان بابراعظم کو جیت پر مصحافہ کرتے ہوئے مبارک باد دیتے ہیں جبکہ وہ محمد رضوان کو گلے لگا کر جیت کی مبارک دیتے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم کے منیٹور و سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے بھی میدان میں آ کر بابراعظم کو مبارک باد پیش کی اور ان سے کافی دیر گپ شپ بھی لگائی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے پہلے میچ میں بھارت کو باآسانی دس وکٹوں سے شکست دی ہے۔


متعلقہ خبریں