شعیب اختر کا بابر اعظم کو مشورہ


دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی کے میدان میں ہوگا۔ جس کے لیے پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے پاکستانی کپتان کو جیتنے کا طریقہ بتا دیا۔

شعیب اختر نے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو ٹیگ کیا اور کہا کہ سب سے ضروری بات یہ ہے کہ بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی پراعظم دکھائی دے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ ہمیں ورلڈ کپ جیتنا ہے۔اور کرکٹ انجوائے کرنا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021 میں دونوں ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔ بابراعظم پاکستان کےکپتان، کوہلی بھارت کی کمان سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں ورلڈکپ جیتنا ہے، بابر اعظم کا کھلاڑیوں کو مشورہ

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدرعلی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ حتمی پلینگ الیون کا اعلان کل میچ سے قبل کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں