بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے گھر پر بھارت نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے چھاپہ مارا ہے۔
چند گھنٹے پہلے شاہ رخ خان کی آرتھر جیل میں قید بیٹے آریان خان سے ملاقات کی تھی، شاہ رخ خان نے آریان خان سے جیل میں انٹر کوم سے 18 منٹ تک بات کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مبئی ہائی کورٹ 26 اکتوبر کو ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔
Mumbai | A team of Narcotics Control Bureau (NCB) is currently present at actor Shah Rukh Khan’s residence ‘Mannat’
Earlier today, Shah Rukh Khan met son Aryan at Arthur Road Jail
Bombay High Court to hear Aryan Khan’s bail application on 26th October pic.twitter.com/SyzoWVi9UL
— ANI (@ANI) October 21, 2021
بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔
جس کے بعد چنکی پانڈے کی بیٹی کو بھی منشیات کیس میں طلب کر لیا گیا ہے۔