ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے راؤنڈ سوپر 12 شروع ہونے سے قبل ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر فیبیل ایلن انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فیبین ایلن کو ٹخنے پر چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کی سیلکشن کمیٹی نے فیبین ایلن کی جگی متبادل کھلاڑیوں کی فہرست میں موجود آل راونڈر آکیل حسین کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
Defending champions @windiescricket have had to make a change to their squad for the #T20WorldCuphttps://t.co/H2QOKF6QUq
— ICC (@ICC) October 20, 2021