شوہر کی تصاویر انسٹاگرام پر کیوں ڈالیں؟ بیوی کو 93 ہزار جرمانہ


بنا پوچھے خاوند کی گفتگو سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر دبئی میں خاتون کو عدالت نے 2 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

40 سالہ خاتون پر استغاثہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ اس نے بنا اجازت اپنے خاوند کی گفتگو اور فون نمبر اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیے۔ جس سے ان کی پرائیویسی متاثر ہوئی ہے۔

خاتون کی جانب سے الزامات کی تردید کی گئی  لیکن پوسٹ شیئر کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ عدالت نے خاتون کو پاکستانی چورانوے ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی: پولیس کا آپریشن بچھو، 23 ارب روپے سے زائد مالیت کی کوکین برآمد

پولیس کے مطابق خاتون نے جنوری میں اپنی اپنے شوہر کے ساتھ بات چیت کی تصاویر اور آڈیو انسٹاگرام پر شئیر کی تھی جس کے بعد اس کے شوہر اس پر مقدمہ درج کرایا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے بچوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر لگائی تھیں اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کا شوہر اس پر کوئی قانونی چارہ گوئی کرے گا۔

 


متعلقہ خبریں