بجلی ،گیس ،پیٹرول مہنگا اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کیوں ناکام ہوئے؟ قوم کو بتایا جائے

عمران خان حکومت کا وقت پورا ہو چکا، شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف  نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس  لینے کا مطالبہ کر دیا۔

شہبازشریف نے  حکومت پر تنقید کرتے ہوئےایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پہلے مان لیں پھر بھی مذاکرات ناکام ہوگئے۔یہ ہے حکومت کی حکمت عملی؟

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سمجھوتہ نہ ہوسکا

انہوں نے  کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی اندھی تابعداری کر کے عوام کو مہنگائی سے لہولہان کردیا گیا۔حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا اور آئی ایم ایف کو بھی چکر دیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیر خزانہ کو سینیٹر بنوانے میں عمران نیازی نے دلچسپی لی۔ شوکت ترین نے بھی اتنی ہی دلچسپی سے مذاکرات کئے۔

ان  کا کہنا  ہے کہ 3سال سے عوام کا معاشی قتل جاری ہے۔ بجلی گیس پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کے بعد بھی  آئی ایم ایف سے مذاکرات کیوں ناکام ہوئے؟ قوم کو بتایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 10روپے 49پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ

ن لیگ نے آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا تو عمران نیازی نے اس پر تنقید کی۔ عمران نیازی ‘آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، خود کشی کر لوں گا’ کے نعرہ لگاتے تھے


متعلقہ خبریں