سعودی حکومت نےمکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کو نمازیوں کے لیے مکمل طور پر کھول دیا۔
کورونا کی صورتحال میں بہتری کے بعد مسجد الحرام کی رونقیں بحال ہونے لگیں ۔ مسجد الحرام کو نمازیوں اور زائرین کے لیے صبح فجر سے معمول کے مطابق کھول دیا گیا ہے۔
سعودی حکومت کے مطابق ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد حرمین شریفین میں داخل ہو سکتے ہیں۔
#PICTURES: Worshipers perform Fajr prayer at the Grand Mosque in #Makkah after easing #COVID19 restrictions. @ReasahAlharmain pic.twitter.com/PQ0bAnlw5k
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) October 17, 2021
زائرین کے لیے حرمین شریفین میں ماسک پہننا اور عمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی قراردیا گیا ہے۔ خدمت پر مامور کارکنوں اور زائرین کو ہر وقت چہرے پر ماسک لازمی ہوگا۔
عبادات کےدوران سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے ۔ نمازیوں کو نماز کے لیے بغیر سماجی فاصلے کے صف بندی کی اجازت ہوگی۔ تقریباً ایک سال بعد خانہ کعبہ کے گرد کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
&nbs
الحمدلله بعد نحو سنتين…
After more than 2 years, the worshippers stand together… pic.twitter.com/2XaL5A9q2m— Haramain Archives (@MuslimMakkah) October 17, 2021
p;
نئے احکامات کے بعد سماجی فاصلے کے لیے لگائے گئے نشانات بھی اتار دیئے گئے۔ پابندیاں ختم ہونے کے بعد مطاف میں زائرین کو بغیر سماجی فاصلے کے طواف کی بھی اجازت مل گئی ہے۔
— Haramain Archives (@MuslimMakkah) October 16, 2021
خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے اثرات میں کمی کے بعد ضوابط میں بتدریج نرمی لانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کھلے مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خوراکیں لگوانے والے تمام افراد پر مساجد، ریستورانوں، سینیما گھروں اور ٹرانسپورٹ سروسز میں سماجی دوری کے پروٹوکول پر عمل درآمد کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔
تمام شادی ہالز میں شادی بیاہ کی اجازت دی گئی ہے اور اس سلسلے میں مہمانوں کی تعداد کی کوئی قید نہیں۔