کیمرہ یا بم ؟ ہوائی جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ


امریکا میں ہوائی جہاز کی اس وقت ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی، جب ایک خاتون مسافر نے نایاب کیمرے کو بم سمجھ کر شور مچا دیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکن ائیر لائن انڈیاناپولیس سے نیویارک کے شہر جا رہی تھی، جب یہ واقع پیش آیا۔

دوران پرواز خاتون نے ساتھی مسافر کے کیمرے کو دھماکہ خیز مواد سمجھ لیا اور خوف کا شکار ہو کر شور مچانا شروع کر دیا، جس کے بعد جہازکی لینڈنگ کی گئی اور مسافروں کو ایمرجنسی دروازے سے باہر نکالا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق خاتون کے ہمراہ اس کا شوہر اور بچے بھی تھے، سفر کے دوران اس نے ساتھ بیٹھے مسافر کو کیمرے پر ویڈیوز اور تصاویر دیکھتے دیکھا، جس سے اسے شعبہ ہوا کہ وہ بم سے متعلق مواد دیکھ رہا ہے۔

خاتون نے مسافر سے کیمرہ چھینا جسے مسافر نے فوری واپس چھین لیا، جس پر اسے یقین ہو گیا کہ یہ کوئی دھماکہ خیز مواد ہی ہے، جس کے بعد خاتون نے ائیر لائن کے عملے کو خبردار کر دیا۔

لوگوں کی حفاظت کے لیے پائلٹ نے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کر دی، طیارے میں 78 مسافر اور 4 عملے کے افراد سوار تھے۔


ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر کو دہشتگرد سمجھ کر پولیس نے نیچے گرا کر دبوچا ہوا ہے، لیکن اس کے پاس سے ایک کیمرہ اور ایک اسکیٹ بورڈ ہی برآمد ہوا۔

تاہم پولیس کی جانب سے مسافر کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں