پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک نے بیرونی کرنسی کے ناجائز بیرون ملک بہاؤ کو روکنے کے لیے اہم فیصلے کر لیے۔
ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے بیرونی کرنسی کی لین دین میں شفافیت بڑھانے اور نقد بیرونی کرنسی کے ناجائز بیرون ملک بہاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کئے ہیں۔
افغانستان کا سفر کرنے والے افراد کو صرف ایک ہزار امریکی ڈالر فی کس فی وزٹ لے جانے کی اجازت ہو گی۔ زیادہ سے زیادہ سالانہ حد 6000 امریکی ڈالر ہوگی۔
محفوظ پناہ گاہوں میں 60 ٹریلین ڈالرز چھپائے گئے ہیں، وزیراعظم
5 سو امریکی ڈالر اور مساوی تمام بیرونی کرنسی کی فروخت کی ٹرانزیکشنز کے لیے ایکسچینج کمپنیوں کو بایومیٹرک تصدیق کرنی ہوگی۔ یہ شرط 20 اکتوبر 2021 سے لاگو ہو گی۔
ایکسچینج کمپنیاں 10 ہزار امریکی ڈالر اور زائد کے مساوی نقد بیرونی کرنسی کی فروخت صرف چیک کے ذریعے وصول ہونے والی رقوم کے عوض یا بینکاری چینلز کے ذریعے کریں گی۔
ان ضوابطی اقدامات سے بیرونی کرنسی کے ناجائز طور پر ملک سے باہر جانے کو روکا جا سکے گا۔