کیمسٹری کے نوبل انعام 2021 کا اعلان


کیمسٹری کے نوبل انعام 2021 کا اعلان کردیا گیا.

کیمسٹری کا نوبل انعام برطانوی اور جرمن کے سائنسدانوں کو دیا گیا، جرمنی کے بینجمن لسٹ اور برطانیہ کے ڈیوڈ ڈبلیو سی میک ملن کو نوبل انعام دیا گیا۔

گزشتہ روز فزکس کا انعام 3سائنسدانوں کو دیا گیا تھا۔ جنہیں نوبل انعام پیچیدہ جسمانی نظام سمجھنے میں خدمات انجام دینے پر دیا گیا۔

امن انعام کا اعلان جمعے کے روز کیا جائے گا جبکہ طب کا انعام دو امریکی سائنسدانوں کو دیا گیا ہے۔ انہیں انسانی جسم میں درجہ حرارت سے متعلق اعصابی نظام پرتحقیقات کرنے پریہ انعام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: طب کا نوبل انعام 2امریکی سائنسدانوں کے نام

2020 میں نوبل انعام برائے امن اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کو دیا گیا تھا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کوایوارڈ بھوک سے نمٹنے کی کوششوں پردیا گیا۔

گزشتہ سال امن کے نوبل امن انعام کے لیے مجموعی طور پر 318 نامزدگیاں شامل تھیں۔

دیگرناموں میں بلیک لائیو میٹر مومنٹ، کمیٹی تو پروٹیکٹ جرنالسٹس، رپورٹر ود آؤٹ بارڈرز، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی تنظیم برائے مہاجرین کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ سویڈن کی کم سن لڑکی گریتا تونبرگ کو بھی امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں