ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان کے صاحبزادے آریان خان کو گرفتار کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کرانتی ریڈکر کے خاوند ہیں۔
پاپا سے ملاقات کے لیے سیکریٹری سے وقت لینا پڑتا ہے، آریان خان
بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اپنی خصوصی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے کہ آریان خان کو گرفتار کرنے والے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے مراٹھی فلموں کی اداکارہ کرانتی ریڈکر کے خاوند ہیں۔
واضح رہے کہ سمیر وانکھیڈے اس وقت شہ سرخیوں کے ذریعے منظر عام پر آئے تھے جب انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کے سوشانت سنگھ راجپوت ڈرگ کیس کی تحقیقات کی تھیں۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق مراٹھی فلموں کی اداکارہ کرانتی ریڈکر نے سمیر وانکھیڈے کے ہائی پروفائل منشیات چھاپوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے خاوند پہ بہت فخر ہے۔
ہاں منشیات کا عادی ہوں،شاہ رخ خان کا بیٹا مان گیا
انہوں نے کہا کہ ان کے خاوند ایک محنتی انسان ہیں اور کیسز کے متعلق گھر پر بات چیت نہیں کرتے ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ان کے خاوند کی نجی زندگی کام کی وجہ سے قربان ہو رہی ہے۔
بھارت کی مراٹھی فلمی اداکارہ نے سمیر وانکھیڈے سے 29 مارچ 2017 کو شادی کی تھی۔ ان کے جڑواں بچے ہیں۔
آریان خان کو 3 اکتوبر کے دن بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا تھا۔ ان کے ساتھ دیگر 8 افراد بھی حراست میں لیے گئے ہیں۔
’’نشہ کرو، یا کچھ بھی‘‘ بیٹے نے شاہ رخ خان کی بات مان لی
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے شاہ رخ خان کے بیٹے کو 4 اکتوبر کے دن عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے آریان کو 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا۔