جیسا موسم، ویسا بل: حکومت کی بجلی بل پر گگلی، موسمی پیکج منظور

Electricity

کراچی ، لاہور ، اسلام آباد سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو حکومت نے گگلی کرا دی۔

وفاقی کابینہ نے بجلی کا  سیزنل پیکج منظور کر لیا، گیس سے بجلی پر شفٹ  ہونے والے صارفین کو 7روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا، سیزنل پیکج نومبر سے فروری تک ہوگا۔ پچھلے سال کی نسبت زیادہ بجلی استعمال کرنے پر ہر اضافی یونٹ پانچ سے سات روپے سستا ملے گا۔ پیکج سے رہائشی اور کمرشل دونوں صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے۔

چھوٹے کاروباریوں کے 3 ماہ کا بجلی بل حکومت ادا کرے گی

حکومت کی بجلی کی ڈسکاؤنٹ آفر کے بعد سب کیلکولیٹر لے کر بیٹھ گئے۔ پچھلے سال کے بجلی بل بھی نکال لیے۔ اب اگر پچھلے سال نومبر میں چار سو یونٹس استعمال کیے۔

اس نومبر میں چار سو پچاس یونٹس استعمال کیے تو صرف پچاس یونٹس پر پانچ سے سات روپے فی یونٹ رعایت ملے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ بجلی کی فروخت میں اضافہ ہوا اور گیس کی بچت ہو، جو صارف  گیس کی جگہ بجلی استعمال کرے گا اسے ریلیف دیا جائے گا۔

عالمی منڈی میں گیس کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے، چاہتے ہیں کہ لوگ بجلی استعمال کریں، گیس کم استعمال کریں، ہمارے پاس بجلی وافرمقدار میں موجود ہے۔


متعلقہ خبریں