پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما عامر لیاقت نے قومی اسمبلی سے استعفی دینے کے بعد پی ٹی آئی بھی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ استعفی دینے کی وجہ بتا دی تو سب ہل کر رہ جائیں گے، قیامت آ جائے گی۔
عامر لیاقت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرپاس گورنر، علی زیدی اور فیصل وواڈا سمیت رہنماوں نے کراچی تباہ کر دیا، اب سب کا مقابلہ کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس میرے سے بات کرنے کا وقت نہیں، عمران خان سے محبت ہے انہیں نہیں چھوڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرا گھر تباہ ہو گیا مگر حکومت نے میرا ساتھ نہیں دیا۔ میں نے اپنے کروڑوں روپے کا گھر نیشنل بینک کے پاس گروی رکھا مگر مجھے قرض کے پیسے نہیں دیئے گئے۔
عامر لیاقت نے کہا کہ جس شخص نے فاروق ستار کو ہزاروں ووٹ سے شکست دی اسے ترجمان تک نہیں بنایا گیا مگر ندیم افضل چن کو ترجمان بنا دیا، وہ کون ہیں؟َ کوئی نہیں جانتا ان کو۔
عامر لیاقت حسین ایم این اے کی نشست سے مستعفی
ان کا کہنا تھا کہ میں دو ماہ سے خاموش بیٹھا رہا، میں نے کوئی ویڈیو نہیں بنائی کچھ نہیں کیا، اس دوران ایک عورت نے مجھ پر الزام لگایا جس پر میں نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا مگر میرا ساتھ نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا گھر تباہ ہو گیا، اس وقت حکومت کدھر تھی، یہ حکومت صرف تماشا دیکھ رہی تھی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ ایسی کہ مجھ پر غداری کا کیس بن جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں آزاد حیثیت سے کراچی کے کسی بھی حلقے سے انتخابات جیت سکتا ہوں۔
استعفیٰ دے دوں گا، ڈاکٹر عامر لیاقت
عامر لیاقت نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے بعد پیپلز پارٹی یا ایم کیو ایم میں نہیں جا رہا، یہ میری آخری پارٹی تھی۔
انہوں نے کہا کہ شوکت ترین اور فیصل وواڈا کو کیوں پارٹی میں رکھا ہوا ہے، پنڈورا لیکس میں ان کا نام آیا ہے تو انہیں پارٹی سے نکالا جائے۔
سابق رہنما پی ٹی آئی عامر لیاقت نے دعویٰ کیا کہ موقع ملا تو 25 دن میں کراچی کو بدل کے رکھ دوں۔