پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک۔ واٹس ایپ اور انسٹاگرام 7 گھنٹوں کی بندش کے بعد بحال ہو گئیں ہیں۔
فیس بک اور واٹس ایپ نے واضح طور پر ایپلیکیشنز کی بندش کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم ماہرین کی جانب سےمختلف وجوہات بتائی جارہی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک ویب نظام میں تبدیلی کی وجہ سے مسئلہ پید اہوا ہے ۔
برطانوی میڈیا کے دعوے کے مطابق سرورکو اپ ڈیٹ کرنے میں مسئلہ پیدا ہوا تھا جس کے باعث ایپلیکیشن سروسز متاثر ہوئیں ۔
دوسری جانب ویب سائٹ سکیورٹی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ٹریفک راؤٹنگ مسائل کےباعث سروسز انٹرنیٹ سے غائب رہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں سماجی رابظوں کی ویب سائٹس اور ایپس فیس بک واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز معطل رہیں۔
ڈاؤن ڈیکٹر کے مطابق دنیا بھر کے مختلف ممالک سے لوگوں نے سوشل میڈیا ایپس کی بندش کی شکایات درج کرائی ہیں۔
یکم نومبر سے ان موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا
واٹس ایپ نے اپنی سروس کی بندش سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیاگیا تھا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ لوگوں کی واٹس ایپ کے استعمال میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ ہم تمام معاملات کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے صارفین کو جلد اس بارے میں اپ ڈیٹ کریں گے۔
دوسری جانب ٹوئٹر پر فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز بند ہونے پر ٹرینڈز چلتے رہے جب کہ پیغام رسانی کی ایپ سنگنلز کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی کئی گھنٹوں کی بندش سےکمپنی کو 12 کھرب روپے سے زائد کے نقصان کا تخمینہ برداشت کرنا پڑا جبکہ سروس معطل ہونے سے دنیا کی معیشت کو 160 ملین ڈالرکا نقصان ہوا۔