معاشرے کی ترقی کیلئے ہر طبقے پر توجہ ضروری ہے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہر طبقے کی ترقی پر توجہ دی جائے۔

وزیر اعظم عمران خان سے برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں لارڈ واجد خان، ناز شاہ اور محمد یاسین شامل تھے۔ وفد نے وزیر اعظم کو سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے لیے اقدما ت اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نظام حکومت کے حوالے سے ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے جبکہ فلاحی ریاست اور قانون کی بالادستی ریاستِ مدینہ کے سنہری اصول تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈورا پیپرز: کابینہ ارکان سمیت 700 افراد سے جواب طلبی کے لیے سیل قائم

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں انصاف و قانون کی بالادستی مکمل طور پر قائم کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے اور معاشرے کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے کی ترقی پر توجہ دی جائے۔


متعلقہ خبریں