’’نشہ کرو، یا کچھ بھی‘‘ بیٹے نے شاہ رخ خان کی بات مان لی

آریان خان کیس سمیر وانکھیڑے سے واپس، دہلی یونٹ تفتیش کرے گا

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے اریان خان نے آج منشیات استعمال کرنے کا نہ صرف اعتراف کیا بلکہ اپنے باپ کے اس انٹرویو پر بھی عمل کر گزرا جس میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ بیٹا منشیات استعمال کرے یا کچھ بھی مجھے پرواہ نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر کنگ خان کے ایک پرانے انٹریو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ جب میرا بیٹا تین سال کا ہو جائے گا تو میں اسے کہوں گا کہ سگریٹ پیو، منشیات استعمال کرو یا لڑکیوں سے باتیں کرو تمھیں سب کچھ کرنے کی اجازت ہے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نےگزشتہ روز ممبئی کے ساحل کے قریب موجود ایک کروز جہاز سے منشیات قبضے میں لینے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے آفیسر نے بتایا ہے کہ آریان خان تفتیش کے دوران سوالات کے جواب دیتے ہوئے رو پڑے تھے اور انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ پچھلے چار سالوں سے منشیات لینے کے عادی ہیں۔

یہی نہیں این سی بی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ دورانِ تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جب آریان خان برطانیہ، دبئی اور دیگر ممالک میں تھے  تو اُس وقت بھی وہ منشیات کا استعمال کرتے تھے۔

این سی بی کے آفیسر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے مختلف اقسام کی منشیات برآمد ہوئیں جو انہوں نے اپنے کپڑوں اور خواتین نے پرس میں چھپائی ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ آریان خان کے ساتھ مزید آٹھ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن میں ان کےدو دوست، اداکار ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا بھی شامل ہیں، منمون دھمیچا مبینہ طور پر مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک کاروباری شخصیت کی بیٹی ہیں۔

این سی بی نے عدالت سے آریان خان کا دو دن کا ریمانڈ منظور کرنے کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے انہیں ایک دن کے ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔


متعلقہ خبریں