کراچی: شہر قائد سے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
کراچی: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون مستعفی
قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) October 3, 2021
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں ںے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ استعفیٰ کس کو بھیجا ہے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانا چاہیے۔
سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا وزارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ
ٹی وی کے متعدد شوز کی میزبانی کا وسیع تجربہ رکھنے والے عامر لیاقت حسین نے اپنے مستعفی ہونے کی فی الحال کوئی وجہ بیان نہیں کی ہے البتہ انہوں نے اپنے بیان میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و ناصر ہو۔ انہوں نے بیان اللہ حافظ لکھ کر اختتام پذیر کیا ہے۔
عامر لیاقت حسین کے گزشتہ کافی عرصے سے متعدد امور پر پارٹی سے اختلافات کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا اعلان دستبرداری
واضح رہے کہ ان سے قبل کراچی ہی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے بانی رکن انجینئر نجیب ہارون نے بھی اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔