اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شرجیل میمن اور اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
پنڈورا باکس کھل گیا، 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آ گئے
ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شرجیل میمن اور علی ڈار جو نواز شریف کے داماد بھی ہیں، زرداری اور نواز شریف کے پیسوں کے پہرے دار ہیں۔
شرجیل میمن اور اسحق ڈار کے بیٹے علی ڈار (جو نوازشریف کے داماد بھی ہیں) کی اپنی کوئ حیثئت نہیں یہ نواز شریف اور زرداری کے پیسوں کے پہرے دار ہیں، #PandoraLeaks سے نواز زرداری کرپشن کے مزید پرت سامنے آۓ ہیں ، قوم نے پہلے پانامہ اور اب پنڈورا میں ان کے چہروں سے نقاب اترتا دیکھا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 3, 2021
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنڈورا لیکس سے نواز ، زرداری کرپشن کےمزید پرت سامنے آئے ہیں۔
پنڈورا پیپرز میں غیر ملکی بااثر شخصیات کے نام بھی شامل
انہوں ںے کہا ہے کہ قوم نے پہلے پانامہ اور اب پنڈورا میں ان کے چہروں سے نقاب اترتے دیکھا ہے۔