وزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوئے ہیں، فیصل جاوید

بیرونی سازش کو سب مل کر ناکام بنائیں گے،فیصل جاوید

فائل فوٹو


اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا پنڈورا لیکس کی تحقیقات کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے کوشش کی کہ وزیراعظم کا نام آف شور سے جوڑا جائے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ آئی سی آئی جے نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے۔

شرجیل و علی ڈار، زرداری اور نواز شریف کے پیسوں کے پہریدار ہیں، فواد چودھری

پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی ہو تحقیق ہو گی، غیر قانونی عمل ہوا تو کارروائی ہو گی۔


متعلقہ خبریں