کابل: افغانستان کے صوبے ننگرہار میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 طالبان جاں بحق ہوئے جبکہ واقعے میں 3 شہری بھی جاں بحق ہوئے۔
واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان:طالبان نے اغواکاروں کی لاشیں سرعام لٹکا دیں
گزشتہ روز کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب حملہ آوروں کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گاڑی پر سوار حملہ آوروں نے 2 راہ گیروں پر فائرنگ کی جو موقع پر ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور گاڑی پر فرار ہو گئے تھے۔