اسلام آباد میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی۔ جاں بحق افراد میں سے ایک شخص کا تعلق پشاور اور دوسرے کا تعلق چارسدہ سے ہے۔

ایک اور واقعے میں تھانہ گولڑہ کی حدود ای الیون میں پولیس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جب پولیس ملزمان کو عدالت سے واپس تھانے لے کر جا رہی تھی لیکن پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح کی مہنگائی سے عوام کو بچایا جا رہا ہے، حماد اظہر

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار اور گرفتار ملزمان محفوظ رہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں