پاکستان کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران میری موت کی خبروں سے میرے خاندان کو بہت تکلیف پہنچی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خبر دینا ایک بہت ذمہ داری کا کام ہے اور جو لوگ تصدیق کیے بغیر صرف سنسنی پھیلانے کے لیے لیے غلط خبر دیتے ہیں انھیں بہت گناہ ہو گا کیونکہ وہ کسی کے مرنے یا بیماری کی خبر دے کر ان کے گھر والوں کو بہت تکلیف دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ تو اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ اور بری بری باتیں کہہ جاتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ایک دن ان کا اس سب کے لیے احتساب ہو گا۔
اداکارہ آمنہ شیخ ایک بار پھر ماں بن گئیں
اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا کہ مجھے زندگی میں واپس لانے والے تین لوگوں میں میرے بھائی، شوہر اور بیٹی شامل ہیں۔
اپنی بیٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ماں باپ کو زندہ بیٹیاں ہی رکھتی ہیں کیونکہ یہ وہ ہوتی ہیں جو اپنے والدین کو کسی بھی حالت میں جانے نہیں دینا چاہتیں۔