پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی وزرات خارجہ کی جانب سے نیوزی لینڈ حکومت کو احتجاجی مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر نے بھی نیوزی لینڈ وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے جس میں دورہ منسوخ کرنے کی وضاحت مانگی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ سے تھریٹ الرٹ کی نوعیت کیا تھی کس نے جاری کی تمام تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
کرکٹ ٹیموں کےدوروں کی منسوخی سے پی ٹی وی کوکروڑوں روپے کانقصان
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔
دوسری جانب اس حوالے سے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا تھا کہ سیریز نہ ہونے پر سب کو کتنا افسوس ہے اس بات کا مکمل اندازہ ہے لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہوں۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے پاس بھی کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا، اس کے پیچھے کیا ہے آئندہ کچھ روز میں پتا چلے گا۔