شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب


فیصل آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اعتراضات میں کوئی جان نہیں ہے اور ساتھ یہ دعویٰ کیا کہ اگر دھاندلی کا نظام بند ہو گیا تو اپوزیشن کا بوریا بستر گول ہو جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر  اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں،وزیراطلاعات

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس اب صرف دو سال کا وقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صاف و شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر نے نے زور دے کر کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ عملے کی تربیت اور ووٹرز کو آگاہی دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد

وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے اس بات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف، بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کو الیکشن کمیشن نوٹسز جاری نہیں کرتا ہے۔

’’ثبوت دیں’’ الیکشن کمیشن کا فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس، جواب طلب

ہم نیوز کے مطابق فرخ حبیب نے کہا کہ یہ پتھر کا نہیں ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اگر دھاندلی کا نظام بند ہوگیا تو اپوزیشن کا بوریا بستر گول ہوجائے گا۔


متعلقہ خبریں