پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 71اموات رپورٹ

کورونا: انتہائی کم قیمت ویکسین کی تیاری

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 71 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار206 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2ہزار580 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ23ہزار841ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 55 ہزار 27 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.68 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں:میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، مشیر احتساب

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 126، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 72، پنجاب میں 4 لاکھ 21 ہزار800، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار114، بلوچستان میں 32 ہزار757، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 732 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 240 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 396 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار258، خیبرپختونخوا 5 ہزار 395، اسلام آباد 902، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 729 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں