فرانس عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد ایک اور موذی وائرس کی زد میں آ گیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی فرانس میں موجود فارم میں مرغیوں کے اندر برڈ فلو وائرس شدت سے پھیل رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انتہائی مضر ایچ 5 این 8 ایویئن انفلوئنزا بطخوں، مرغیوں، ترکیوں اور کبوتروں میں پایا گیا، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی طور پر انہیں ذبح کر دیا گیا ہے۔
صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اگست کے ماہ میں جنگلی اور گھریلوں پرندوں کی 25 اقسام میں وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرانس میں برڈ فلو کی موجودہ لہر کو گزشتہ سے شدید قرار دیا جا رہا ہے۔
برڈ فلو وائرس کی موجودہ لہر پولٹری مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک کو فرانس پر تجارتی پابندیاں عائد کرنے پر مجبور کر سکتی ہیإ۔
واضح رہے کہ فرانس نے گزشتہ موسم سرما میں برڈ فلو وائرس کے باعث 30 لاکھ پرندوں کو مار دیا تھا۔
دوسری جانب وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کی وجہ سے حکومت نے پولٹری کے شعبے پر نئے بائیو سیکورٹی اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔