پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ عمران خان نے عوام کے ووٹ اور جیب پر ڈاکہ ڈالا، ان سے حساب لیں گے۔
میلسی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ کارکنوں نے ان کا دل جیت لیاہے،آپ نےبینظیربھٹوکو2مرتبہ وزیراعظم بنایا،پیپلزپارٹی عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے۔
پیپلزپارٹی کاعوام سے3نسلوں کارشتہ ہے،عوام ہماراساتھ دیں،پنجاب اورپاکستان کی قسمت بدل دینگے،قائدعوام نےکہاتھاکہ اسلام ہمارادین ہے،جمہوریت ہماری سیاست ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب کےغریب عوام کےحقوق کوسلب کیاجارہاہے،وسیب کےجیالوں کےساتھ ملکرپیپلزپارٹی کودوبارہ منظم کریں گے۔
بینظیربھٹوکےوعدےپورےکریں گے،قائدعوام نےملک کوایٹمی طاقت بنایاتھا،پیپلزپارٹی کوسازش کےتحت پنجاب میں نقصان پہنچایاگیا،آصف زرداری اوربینظیربھٹوکی کردارکشی کی گئی۔
جوزرداری کوچورچورکہتےتھےوہ آج خودسرٹیفائیڈچورہیں،آصف زرداری تما م کیسزسےباعزت بری ہوچکےہیں،جوہمیں چورکہتےہیں وہ خودچینی اورآٹاچورہیں۔
عمران خان نےایک کروڑنوکریوں کاوعدہ کرکےمزیدلوگوں کوبےروزگارکردیا،قائدعوام نےلوگوں کوملک میں اوربیرون ملک بھی روزگاردلوایاتھا،
حکومت نے20ہزارخاندانوں کوبےروزگارکردیا۔