شہری نے نوکیا 3310 نگل لیا


دو دہائیوں پہلے لانچ ہوا نوکیا 3310 موبائل فون آج بھی کئی لوگ ایک یاد کے طور پر اپنے پاس محفوظ کیے ہوئے ہیں۔

2005 میں بند کرنے کے بعد کمپنی کی جانب سے 2017 میں دوبارہ سیٹ لانچ کیے گئے تھے، جنہوں نے نوکیا موبائل استعمال کیا ہے وہ جانتے ہیں کہ اس کا کتنا وزن ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوکیا لا رہا ہے، دنیا کا پہلا 5 بیک کیمروں والا فون

لیکن حیران کن طور پر یورپی ملک کوسوو میں شہری نے اس کو نگل لیا۔ کیسے ؟ یہ اس کو بھی معلوم نہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ موبائل فون 4 دن سے اس شخص کے معدے میں موجود تھا اور یہ معلوم ہی نہیں ہوسکا کہ اس نے کب اور کیسے اسے نگل لیا۔

پریسٹینا نامی شہر میں 33 سالہ شخص کے معدے کو کاٹے بغیر ڈاکٹروں نے اس موبائل فون کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی اور اس کے لیے خصوصی ڈیوائسز اینڈو اسکوپ کا استعمال کیا گیا جبکہ آپریشن میں 2 گھنٹے کا وقت لگا۔

کامیاب آپریشن کے ذریعے اسے نکالنے والے ڈاکٹروں نے فیس بک پر اس فون کی تصاویر بھی پوسٹ کیں جبکہ ایکسرے اور اینڈو اسکوپ تصاویر میں بھی اسے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوکیا کا پاکستان میں اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

متاثرہ شخص نے فون نگلنے کے بعد پیٹ میں درد کے باعث ہسپتال سے رجوع کیا تھا۔

طبی ماہرین نے بتایا کہ بیٹری فون کا سب سے خطرناک حصہ ہوتا ہے جس کے پھٹنے کا خطرہ ہوتا ہے جبکہ نققصان دہ کیمیکلز کا اخراج بھی ہوسکتا تھا۔

 


متعلقہ خبریں