سید علی گیلانی کی فیصل مسجد میں غائبانہ نماز جنازہ


حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی ہے۔

فیصل مسجد کی نماز جنازہ میں صدر مملکت عارف علوی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، وفاقی وزیرفواد چوہدری، مشیرقومی سلامتی معید یوسف اوروزیراعظم آزاد کشمیرسردارعبدالقیوم نیازی نے شرکت کی۔

حریت رہنما کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک تھے، جس کے بعد سیدعلی گیلانی کے درجات کی بلندی کےلیے دعا کی گئی۔

بھارت نے مظلوم کشمیریوں کے حق میں پوری زندگی جدوجہد کرنے والے کر مرنے پر بھی کرفیو نافز کر دیا، لیکن پاکستان میں سید علی گیلانی کی نماز جنازہ جگہ جگہ ادا کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سری نگر:حریت رہنما سید علی گیلانی کی جبری تدفین پر احتجاج

گزشتہ روز سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ  پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے 3۔اے کینال ویو سوسائٹی لاہور میں ادا کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی تدفین زبردستی فوجی حصار میں کی تھی۔بھارتی فوجیوں نے گھر میں گھس کرمیت کو اٹھایا اوررات کے اندھیرے میں قریبی قبرستان میں دفنا دیاتھا۔

سید علی گیلانی کے رشتہ دار ان کی تدفین شہدائے قبرستان میں کرنا چاہتے تھے جس کی انہیں اجازت نہیں دی گئی۔ کشمیریوں کو بھی سید علی گیلانی کی آخری جھلک سے محروم رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو احتجاج کا خوف: سری نگر میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  سید علی گیلانی کی میت کو سبز ہلالی پرچم میں لپیٹا گیا تھا، سوگواروں نے اس موقع پر ” ہم کیا چاہتے آزادی ، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے ” کے نعرے لگائے ۔

یاد رہے کہ سید علی گیلانی نے ہمیشہ پاکستان کے حق میں آواز بلند کی، ان کا نعرہ تھا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے،سید علی گیلانی  گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں