اسرائیل سب سے زیادہ ویکسینشن کے باوجود عالمی وبا کورونا وائرس کا گڑھ بن گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ برطانیہ، امریکہ اور دیگر ممالک جہاں کورونا ویکسینشن کی شرح زیادہ ہے وہاں کورونا کی ایک اور لہر آنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک ذیلی تنظیم کی جانب سے اس ضمن میں مرتب شدہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کے روز اسرائیل میں ریکارڈ 1892 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ اسرائیل کی کل آبادی کا 0.2 فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کورونا وائرس پھیلنے کی شرح میں اضافہ اسکول کھولنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل میں کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین کی بوسٹر شاٹ دینے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔