نئی دہلی: بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دل کا دورے پڑنے سے انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے۔
بھارتی اداکار اپنے دو بہنوں اور والدہ کے ساتھ رہ رہتے تھے۔ سدھارتھ شکلا بھارت کے مشہور رئلیٹی شو خطروں کے کھلاڑی اور بگ باس 13 کے فاتح تھے۔
یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو کی طبیعت بگڑ گئی
بگ باس میں ان کی دوستی شہناز سے ہوئی جس نے بھارت سمیت پاکستان میں بھی لاکھوں مداحوں کے دل جیت لیے، سدھارتھ کی اچانک موت کے بعد پاکستان میں ان دونوں کے نام کا ہیش ٹیگ “سڈناز” ٹرینڈنگ کر رہا ہے۔
سدھارتھ شکلا 12 دسمبر 1980 کو بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے ’’بالیکا ودھو‘‘، ’’دل سے دل تک‘‘ رئیلیٹی شو ’’بگ باس‘‘، ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ اور ’’جھلک دکھلا جا 6‘‘ میں نظر آئے تھے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کرن جوہر کی فلم ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ میں بھی کام کیا تھا۔ بگ باس 13 جیتنے کے بعد سدھارتھ شکلا کو بے حد مقبولیت ملی تھی اور ان کا شمار بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔